شعلہ فشاں
Shola-Fishaan
Means
Scattering flames; one who sprays fire; radiating sparks in all directions; intensely ardent.
میں کون ہوں اے ہم نفساں سوختہ جاں ہوں اک آگ مرے دل میں ہے جو شعلہ فشاں ہوں لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہر میں ورنہ وہی خلوتیٔ راز نہاں ہوں جلوہ ہے مجھی سے لب دریاے سخن پر صد رنگ مری موج ہے میں طبع رواں ہوں پنجہ ہے مرا پنجۂ خورشید میں ہر صبح میں شانہ صفت سایۂ رو زلف بتاں ہوں دیکھا ہے مجھے جن نے سو دیوانہ ہے میرا میں باعث آشفتگیٔ طبع جہال ہوں تکلیف نہ کر آہ مجھے جنبش لب کی میں صد سخن آغشتہ بہ خوں زیر زباں ہوں ہوں زرد غم تازہ نہالان چمن سے اس باغ خزاں دیدہ میں میں برگ خزاں ہوں رکھتی ہے مجھے خواہش دل بسکہ پریشاں درپئے نہ ہو اس وقت خدا جانے کہاں ہوں اک وہم نہیں بیش مری ہستئ موہوم اس پر بھی تری خاطر نازک پہ گراں ہوں خوش باشی و تنزیہ و تقدس تھے مجھے میرؔ اسباب پڑے یوں کہ کئی روز سے یاں ہوں
Main kaun hun ae hum-nafasaan sokhta-jaan hun Ik aag mere dil mein hai jo shola-fishaan hun